English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم اپنے تمام شہریوں کو گھر واپس لانے تک سخت محنت کرنا جاری رکھیں گے: ٹرمپ

share with us

:08دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " ہم، ملک سے باہر غلط جگہوں پر قید اپنے تمام شہریوں کو گھر واپس لانے کے لئے سخت محنت کرنا جاری رکھیں گے"۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ 2016 سے ایران میں قید پرنسٹن یونیورسٹی کے طالبعلم زیو وانگ گھر واپس لوٹ رہے ہیں۔

زیووانگ کی رہائی کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر سوٹزر لینڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ اپنے شہریوں کی سلامتی اور خوشحالی امریکہ کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔  دوسرے ممالک میں قید امریکیوں کی رہائی میری حکومت کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل موضوع ہے۔ ہم بیرون  ملک غلط جگہوں پر قید اپنے تمام شہریوں کو گھر واپس لانے کے لئے سخت محنت کرنا جاری رکھیں گے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو  نے بھی جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہم، ایران اور دنیا بھر میں قید امریکی شہریوں کو ان کے عزیزوں سے ملانے تک کام کرنا جاری رکھیں گے۔

پومپیو نے زیووانگ کی رہائی میں کردار ادا کرنے پر سوٹزر لینڈ کا شکریہ ادا کیا ہے اور تہران کے بھی اس معاملے میں تعمیری  روّیہ اختیار کرنے پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا