:اور ہر طرح کے
کرناٹک میں نندنی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ، جانیے ... کیرالہ کانام ہوگا تبدیل ! ... یو اے پی اے کیس میں گرفتار پاپولر فرنٹ کے رہنماؤں ... ہندوتوا لیڈرکی شکایت کے بعد غیر قانونی قبضے کے نا ... آئین کی کاپی کے ساتھ راہل گاندھی نےلوک سبھا رکن کے ... لگ رہے تھے جئے شری رام کے نعرے تو اویسی نے جئے فلسط ... ہندوستان میں تیار کی گئی ۵۰ دوائیں سوالات کے دائر ... شروع ہوا شہہ اور مات ک کھیل : آزاد ہندوستان کی تار ...

ہونولولو:05دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست ہوائی میں واقع مشہور بحری فوجی اڈے پرل ہاربر پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پرل ہاربر پر نیوی کے اہلکار نے اچانک امریکی محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین پر گولیاں برساں دیں۔ نیوی اہلکار نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی بھی کرلی۔
حملے میں محکمہ دفاع کے 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حکام کے مطابق فوری طور پر حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے اور واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد پرل ہاربر پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے اسے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔
جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بھارتی فضائیہ کے سربراہ ’آر کے ایس بھدوریہ‘ اور چند بھارتی اہلکار بھی پرل ہاربر کے فوجی اڈے پر موجود تھے تاہم وہ سب محفوظ رہے۔ بھارتی ایئرچیف پیسیفیک ایئرفورس چیفس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہوائی میں موجود ہیں اور علاقائی سیکیورٹی سیکیورٹی امور پر بات چیت کےلیے پرل ہاربر کا دورہ کررہے تھے۔
واضح رہے کہ پرل ہاربر وہ مشہور فوجی اڈہ ہے جس پر 7 دسمبر 1941 کو جاپانی فضائیہ نے اچانک حملہ کیا تھا جس سے 8 امریکی بحری جہاز اور 188 طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے اور 9 بحری جہازوں کو شدید نقصان پہنچا تھا، جبکہ 2403 امریکی فوجی اور 68 شہری ہلاک ہوئے تھے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |