:اور ہر طرح کے
کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ... بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کانگریس سے ایک سال ک ... ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کم ... مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضا ... کانگریس صدر کھڑگے نے پی ایم مودی کو پھر لکھا خط : ا ... وزیر اعظم مودی اور بی جے پی عام لوگوں کے مسائل کی ن ... وزیر اعظم کی بیان پرعمر عبداللہ بولے : ملک کے لیے ق ...

بنگلور:27نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)سابق وزیراعظم اور جنتا دل سیکولر(جے ڈی ایس) کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا ہے کہ 'کرناٹک میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج سے ریاست میں سیاسی صورتحال بدل سکتی ہے'۔
دیوے گوڑا نے بدھ کے روز یہاں صحافیوں سے کہا،’ ضمنی الیکشن کے بعد کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ مہاراشٹر کی سیاست کا اثر یہاں بھی پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ سب کچھ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی پر منحصر ہوگا‘۔
انہوں نے ریاستی حکومت میں سابق وزیر اور نا اہل قرار دیے گئے رکن اسمبلی اے ایچ وشوناتھ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ایک سینیئر سیاست داں ہیں لیکن دوہرا معیار اختیار کرتے ہیں'۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ' وشوناتھ ووٹ پانے کے لیے اپوزیشن کے رہنما سدارمیا کی تعریف کر رہے ہیں۔ عوام سمجھدار ہیں کہ انھیں اپنا ووٹ کسے دینا ہے'۔
مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ 'کانگریس، این سی پی اور شیو سینا کے درمیان موجودہ اتحاد سے انھیں ان حالات کی یاد آتی ہے جب 1970 کی دہائی میں ایمرجنسی کے بعد اندرا گاندھی کی قیادت والی کانگریس کو شکست دینے کے لیے تمام سوشلسٹ رہنماؤں نے جن سنگھ سے ہاتھ ملا لیا تھا'۔
دیوے گوڑا نے ہندتوا والی پارٹی شیو سینا کے ساتھ کانگریس کے اتحاد کرنے پر بھی حیرانی کا اظہار کیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |