:اور ہر طرح کے
کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ...

ڈھاکا:19نومبر2019(فکروخبر/ذرائع) بنگلہ دیش میں پیاز کی قیمت ریکارڈ سطح پر جا پہنچی اور 476 پاکستانی روپے فی کلو ہوگئی، بنگلادیشی وزیراعظم نے کھانے میں پیاز کا استعمال ترک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں پیازکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور پیازکی قیمت 476 پاکستانی روپے فی کلو تک جا پہنچی، اضافہ بھارت سے درآمدمیں کمی پرہوا، جس کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم نے کھانے میں پیاز کا استعمال ترک کردیا ہے۔
بنگلہ دیش نے کھانوں کی قیمتیں بلندترین سطح پر پہنچنے کے باعث فوری طور پر فضائی راستے سے پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں حالیہ مون سون سیز کی دوران پیاز کی فصل کو خاصہ نقصان پہنچا تھا اور پیداوار معمول سے کم ہوئی ، جس کے سبب پڑوسی ممالک کو برآمد کرنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔
جنوبی ایشیا میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ایک حساس معاملہ ہے، جہاں قلت بڑے پیمانے پر عدم اطمینان اور سیاسی مسائل بھی پیدا کرسکتی ہے اور بنگلہ دیش میں بھارتی برآمدات رکنے کی وجہ سے اس کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں عمومی طور پر اہم سبزیاں زیادہ سے زیادہ 30 ٹکا (55 پاکستانی روپے) فی کلو کی قیمت میں دستیاب ہوتی ہیں لیکن پابندی کے بعد سے قیمتیں 260 ٹکا (476 پاکستانی روپے) فی کلو تک جا پہنچیں، اس حوالے سے حسینہ واجد کے ڈپٹی پریس سیکریٹری حسن جاہد توشر نے بتایا کہ فضائی مال برداری کے ذریعے پیاز درآمد کی جارہی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |