:اور ہر طرح کے
معاون اردومترجم کی لسٹ بلاوجہ روکے رکھنااردوکے س ... دارالعلوم دیوبند انتظامیہ کا ادارہ میں خواتین کے ... 1لاکھ کے پار جاسکتی ہیں چاندی کی قیمتیں ... ’’میں ہندو مسلمان نہیں کرتا‘‘ لیکن وزیراعظم کی ... بی بی سی ڈاکیومنٹری: شنوائی سے دہلی ہائی کورٹ کے ج ... کنہیا کر پر حملہ کرنے والے کون تھے ... یوٹیوب ویڈٰیو دیکھ کر نوجوان نے کرڈالاایسا کام کہ ... احتسابِ نفس کی وجہ سے بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ، ...

کیلی فورنیا:18نومبر2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں فائرنگ سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں تقریب جاری تھی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
خیال رہے کہ 4 روز قبل امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہائی اسکول میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک گھر میں ہیلووین پارٹی کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ امریکا میں رواں سال اب تک ماس شوٹنگ کے 250 سے زائد واقعات ہوچکے ہیں اور امریکی سوسائٹی میں اس سب کو لے کر بے پناہ تشویش پائی جارہی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |