:اور ہر طرح کے
معاون اردومترجم کی لسٹ بلاوجہ روکے رکھنااردوکے س ... دارالعلوم دیوبند انتظامیہ کا ادارہ میں خواتین کے ... 1لاکھ کے پار جاسکتی ہیں چاندی کی قیمتیں ... ’’میں ہندو مسلمان نہیں کرتا‘‘ لیکن وزیراعظم کی ... بی بی سی ڈاکیومنٹری: شنوائی سے دہلی ہائی کورٹ کے ج ... کنہیا کر پر حملہ کرنے والے کون تھے ... یوٹیوب ویڈٰیو دیکھ کر نوجوان نے کرڈالاایسا کام کہ ... احتسابِ نفس کی وجہ سے بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ، ...

نئی دہلی:13نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)) کانگریس نے بدھ کے روز کرناٹک کے 17 باغی اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو درست ٹھہرایا۔ اس نے کہا کہ اس سے واضح ہو گیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست میں کانگریس اور جنتادل سیکولر(جے ڈی ایس) کی منتخب حکومت کو چالبازی سے جبراً گرایا تھا لہٰذا وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی قیادت والی حکومت کو فوراً برخاست کیا جانا چاہیے۔
کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ اس فیصلے سے واضح ہو گیا کہ بی جے پی نے کرناٹک میں اتحاد کی حکومت کو گراکر غیر آئینی حکومت سازی کی تھی۔ قانون اور آئین کے نقطہ نظر سے کرناٹک میں ایک ’ناجائز‘ حکومت چل رہی ہے اور اسے فوراً برخاست کیا جانا چاہیے۔
سرجے والا نے الزام عائد کیا کہ کرناٹک میں اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کرکے حکومت بنائی گئی تھی۔ اب یہ حقیقت طشت از بام ہوچکی ہے لہٰذا یدی یورپا کی ٹیپ پر ریکارڈ باتوں کی تفتیش ہونی چاہیے۔
انہوں نے سوال کیا کہ اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کے لیے یہ سارا کالا دھن کہاں سے آیا؟ بی جے پی کی قیادت نے اس میں کیا کردار ادا کیا تھا؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پوری سازش کی تفتیش ہونی چاہیے۔ ترجمان نے وزیراعظم نریندر مودی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ برابر شفاف سیاست کی دہائی دیتے ہیں اس لیے انھیں ہمت سے کام لیتے ہوئے یدی یورپا حکومت کو برخاست کرنا چاہیے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |