English   /   Kannada   /   Nawayathi

اٹلی: وینس میں بدترین سیلاب کے بعد ایمرجنسی نافذ

share with us

سیاحت کے لیے دنیا بھر میں مشہور اطالوی شہر وینس میں سیلاب آنے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اس شہر کے بہت سے چوک اور گلیاں زیر آب آ چکے ہیں۔ تاریخی بیسلیکا میں یہ دوسرا بڑا سیلاب ہے۔

وینس شہر کے میئر لوئگی بُرگنارو نے 'تباہ کن‘ سیلابی ریلے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ وینس میں آنے والے سیلابی ریلے کی اونچائی 74 انچ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سے قبل سن 1966ء میں اسی علاقے میں آنے والے سیلابی ریلے کی اونچائی 76 انچ تھی اور اسے ابھی تک کا سب سے بدترین سیلاب قرار دیا جاتا ہے۔

مئیر لوئگی بُرگنارو کا ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا، ''صورت حال انتہائی ڈرامائی ہے۔ ہم نے مرکزی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ لاگت بہت زیادہ ہو گی لیکن یہ موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا