English   /   Kannada   /   Nawayathi

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر ڈیڈلاک

share with us

اسلام آباد:13نومبر2019(فکروخبر)مسلم لیگ نواز کا الزام ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اس معاملے پر سیاست کر کے سابق وزیراعظم کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے۔ حکومت کہتی ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں اس لیے ضمانتیں دینا ہوں گی۔

سابق وزیراعظم کے وکلا کا کہنا ہے کہ نواز شریف عدالت میں پہلے ہی مچلکے جمع کرا چکے ہیں، جس کے بعد حکومت کو کسی قسم کے بانڈ مانگنے کا اختیار نہیں۔

اطلاعات کے مطابق حکومت نے نواز شریف سے اپنی واپسی کی تاریخ دینے اور سکیورٹی بانڈ جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے اس معاملے پر متعدد اجلاس کے بعد اپنی سفارشات تیار کر لی ہیں، جن پر حکومت کو فیصلہ کرنا ہے۔

گزشتہ روز حکومتی وزرا نے کہا تھا کہ کابینہ نے "انسانی ہمدردی" کی بنیاد پر نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی اجازت دی ہے لیکن اسے ذیلی کمیٹی کی طرف سے قانونی تقاضے پورے کرنے سے مشروط کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ان کے سیاسی مخالفین جتنی چاہے بلیک میلنگ کر لیں، جب تک وہ زندہ ہیں، این آر او نہیں دیں گے۔پاکستان میں اکثر تجزیہ کاروں کا خیال رہا ہے کہ اگر کسی سیاسی رہنما کو کوئی این آر او دیا بھی گیا تو اس میں عمران خان کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

مسلم لیگ نواز کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ، "حکومت اس مسئلے پر سیاست کر کے میاں صاحب کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے۔"   

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا