:اور ہر طرح کے
لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر بھٹکل کیمونیٹی جدہ ... امتحان میں جئے شری رام لکھنے والے طلبا کو پاس کردی ... تمہارے بچوں کی جائیداد مسلمانوں کو دینا چاہتی ہے ... اشتعال انگیز تقریر کے الزام پر اسدالدین اویسی کو ... فلسطین حامی مظاہرین کا عالمی برانڈز کا بائیکاٹ، ک ... مہاراشٹرا میں کانگریس کے رویہ سے ناراض کئیں مسلم ... ووٹ جمہوریت کی طاقت : بھٹکل مسلم جماعت منطقۂ شرقی ... وزیر اعظم مودی کا ضلع اترکنڑا کا دورہ ، سرسی میں ...

کٹیہار:13نومبر2019(فکروخبر)موب لنچنگ کے بڑھتے واقعات کے درمیان بہار کے ضلع کٹیہار سے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کچھ لوگوں نے ایک شخص کی بے رحمانہ پٹائی صرف اس لیے کر دی کیونکہ اس نے رنگداری دینے سے انکار کر دیا تھا۔ مہلوک شخص کی شناخت حاجی پور باشندہ محمد جمال کی شکل میں ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارتم کے لیے بھیج دیا ہے۔ معاملہ درج کر کے پولس نے تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔
خبروں کے مطابق واقعہ پیر کی دیر شام کا ہے۔ محمد جمال کچھ گایوں کو لے کر کمید پور جا رہا تھا۔ اسی دوران کچھ لوگوں نے لابھا پل کے پاس روک کر اس سے رنگداری کا مطالبہ کیا۔ رنگداری نہیں دینے پر لوگوں نے جمال کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔ بری طرح سے زخمی جمال کو کچھ لوگوں نے ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے صدر اسپتال ریفر کر دیا۔ اس کی موت صدر اسپتال لے جانے کے دوران ہی ہو گئی۔
جمال کی موب لنچنگ سے ناراض لوگوں نے منگل کی صبح لاش کو سڑک پر رکھ کر ٹریفک جام کیا اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ سڑک جام کی خبر ملنے کے بعد ایس ڈی او نیرج کمار اور مفصل تھانہ انچارج اپنی پولس ٹیم کے ساتھ وہاں پر پہنچے۔ پولس نے سخت مشقت کے بعد لوگوں کو سمجھا بجھا کر معاملہ کو ختم کرایا۔ پولس نے بتایا کہ جمال کے گھر والوں کے بیان کے بعد کیس درج کر لیا گیا ہے۔ قصورواروں کی تلاش جاری ہے اور پولس چھاپہ ماری بھی کر رہی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |