English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں فلسطینی کمانڈر ابوالعطا کی موت

share with us

غزہ:12/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فضائیہ نے ایک کارروائی میں فلسطینی تنظیم اسلامک جہاز کے کمانڈر کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کمانڈر ابو العطا اپنی اہلیہ سمیت شہید ہوگئے جب کہ دو بچے زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فضائیہ نے فلسطینی تنظیم ’اسلامک جہاد‘ کے کمانڈر 42 سالہ بہا ابو العطا کے گھر پر بمباری کی، حملے میں کمانڈر اپنی اہلیہ سمیت موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ان کے دو بچے شدید زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسلامک جہاد نے اسرائیلی حملے میں عسکری کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ہمارے ایک سیاسی رہنما  اکرم العجوری کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسلامک جہاد نے بھی ردعمل دیتے ہوئے سرحد پار اسرائیلی چیک پوسٹوں کی جانب کئی راکٹ داغے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے میڈیا کو بتایا کہ فضائی حملے کی منصوبہ بندی گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھی۔ بہا ابو العطا اسرائیل کے لیے ایک بم کی طرح تھا جس کی ہلاکت بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی کمانڈر ابو العطا کے گھر پر فضائی حملہ حال ہی میں مقرر ہونے والے انتہائی قدامت پسند اسرائیلی وزیردفاع نفتالی بینٹ کو تعیناتی کے بعد پہلی کارروائی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا