:اور ہر طرح کے
بھٹکل میں 73 فیصد پولنگ ، ضلع اتراکنڑا میں پولنگ کا ... کرناٹک : ایک ہی خاندان کے 96 افراد نےڈالے ووٹ ... لوک سبھا انتخابات 2024: تیسرے مرحلے میں 61 فیصد پولنگ ... ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے ساتھ ہو سکتا ہے کھیلا ... یوپی میں مسلم رئے دہنگان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا ... حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ... مولوی اسماعیل برماور ندویؒ کی وفات پر تعزیتی اجلا ... بھٹکل تعلقہ میں 248 پولنگ بوتھ : تمام تیاریاں مکمل ...

نئی دہلی :11/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طلبا نے پیر کے روز ایک بار پھر یونیورسٹی میں فیس اضافہ کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لیکن آج کا احتجاجی مظاہرہ گزشتہ دنوں کے مقابلے کہیں زیادہ زبردست تھا کیونکہ آج ہی یونیورسٹی میں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد بھی ہوا۔ اس درمیان ہزاروں کی تعداد میں طلباء نے وائس چانسلر کے خلاف جے این یو کیمپس سے باہر مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ کو قابو میں کرنے کے لیے پولس نے ان پر پانی کی بوچھاریں کیں لیکن طلباء کا ہنگامہ ختم نہیں ہوا۔
جس وقت طلباء یہ مظاہرہ کر رہے تھے، اسی وقت جلسہ تقسیم اسناد میں ہندوستان کے نائب صدر ونکیا نائیڈو بھی موجود تھے۔ ونکیا نائیڈو تو کچھ دیر کے بعد یونیورسٹی سے چلے گئے لیکن مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال نشنک کے خلاف طلباء نے خوب نعرے لگائے۔
طلبا کے مظاہرہ کو روکنے کے لیے کثیر تعداد میں سی آر پی ایف اور دہلی پولس کے جوان اب بھی یونیورسٹی میں تعینات ہیں۔ مظاہرہ کر رہے کچھ طلبا کو جوانوں نے کھینچ کر بس میں بھی بٹھایا۔ بعد میں مظاہرہ کو بڑھتا دیکھ طلباء کو کھدیڑنے کے لیے پانی کی بوچھاروں کا استعمال کیا گیا۔ جے این یو کے طلبا کا کہنا ہے کہ جب ان کی فیس میں تخفیف کے مطالبے کو قبول نہیں کیا جا رہا تو انھیں جلسہ تقسیم اسناد بھی منظور نہیں ہے۔ ہاسٹل فیس میں اضافہ کا معاملہ یونیورسٹی میں کافی آگے بڑھ چکا ہے اور اس کا کوئی حل نہیں نکلا جا رہا ہے۔
مظاہرہ کر رہے طلبا نے جلسہ تقسیم اسناد کا بائیکاٹ کرنے کے ساتھ انتظامیہ سے ہاسٹل ڈرافٹ مینوئل اور فیس اضافہ کو پہلے جیسا کرنے کا مطالبہ کیا۔ بتا دیں کہ جے این یو انتظامیہ نے اپنے حالیہ ہدایات میں ہاسٹل، میس اور سیکورٹی فیس میں 400 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نئے ہدایات میں ہاسٹل آنے جانے کا وقت بھی بدل دیا گیا ہے۔
طلبا کا مطالبہ ہے کہ ہاسٹل میں کوئی سروس چارج نہ لیا جائے، نہ ہی ہاسٹل میں کوئی ڈریس کوڈ نافذ کیا جائے۔ اس کے علاوہ طلبا کا مطالبہ ہے کہ ہاسٹل میں آنے جانے کے ٹائم کی پابندی کو ختم کیا جائے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |