English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک: 15 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان، 5 دسمبر کو ووٹنگ، 9 دسمبر کو نتائج

share with us

بنگلورکرناٹک اسمبلی کی 15 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان ہو گیا ہے، کرناٹک کے چیف الیکشن افسر سنجیو کمار نے کہا، ’’5 دسمبر کو پولنگ اور 9 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی، اسی کے ساتھ ہی 11 نومبر سے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گی‘‘۔بتا دیں کہ کرناٹک میں کانگریس کے 17 ممبران اسمبلی نے پارٹی سے استعفی دے دیا تھا، جس کے بعد كماراسوامی کی حکومت اقلیت میں آگئی تھی اور انہیں سی ایم عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا، كماراسوامی کے استعفی کے بعد بی جے پی لیڈر یدی یورپا نے ریاست میں اپنی حکومت بنائی تھی، تب بی جے پی پر یہ الزام لگا تھا کہ ان باغی ممبران اسمبلی سے پیسے کے دم پر استعفی دلوایا گیا ہے، بعد میں سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے بعد 14 باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا گیا تھا، اب انہی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔کرناٹک ضمنی انتخابات میں تشہیری مہم کے لئے حکمت عملی بنانے کے لئے بنگلور میں کانگریس لیڈروں نے آج کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ایک اجلاس کیا، اجلاس میں پارٹی لیڈر سدارميا، بی ہری پرساد، ڈی شیو کمار اور دنیش گڈو راؤ وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا