:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

نئی دہلی:09/نومبر2019(فکروخبر/پریس ریلیز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی مرکزی سیکریٹریٹ بابری مسجد حق ملکیت مقدمے پر سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کو غیرمنصفانہ سمجھتی ہے اور اس پر گہری مایوسی کا اظہار کرتی ہے۔ حالانکہ ابھی تفصیلات کا انتظار ہے، لیکن خبروں کے مطابق سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین، مندر کی تعمیر کے لئے دے دی ہے اور مسلمانوں کو کسی دوسری جگہ پر دی جانے والی زمین پر مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے اس حقیقت پر زور دیا ہے کہ کوئی مندر منہدم کرکے مسجد نہیں بنائی گئی ہے۔ ساتھ ہی کورٹ نے یہ بھی مانا ہے کہ 1949 میں مسجد کے اندر مورتیاں رکھنا اور 1992 میں مسجد کو منہدم کرنا قانون کے خلاف تھا۔ لیکن بدقسمتی سے، ان تسلیم شدہ حقائق کے برخلاف، منہدم کردہ مسجد کی پوری زمین کو مندر کی تعمیر کے لئے دے دیا گیا۔ کورٹ کا یہ حکم کہ مسجد کے لئے مسلمانوں کو دوسری جگہ دی جائے، کوئی اہمیت نہیں رکھتا اور یہ کوئی انصاف نہیں ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے نہ صرف اقلیتی حقوق بلکہ آئینِ ہند کے بنیادی اصولوں پر سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ دنیا نے بابری مسجد کے خلاف منظم بربریّت کے متعدد واقعات کا مشاہدہ کیا ہے، یہاں تک کہ 1992میں مسجد کو منہدم کر دیا گیا۔ اس وقت کے وزیر اعظم کا دوبارہ اسی جگہ پر مسجد کی تعمیر کا وعدہ آج بھی باقی ہے۔
مسلمانوں کے ذریعہ بنائی گئی اور صدیوں تک عبادت کے لئے استعمال کی گئی بابری مسجد کے ساتھ انصاف کے لئے تمام جمہوری و قانونی طریقوں کو اپنایا جائے گا۔ ہم انصاف کی بحالی کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور یوپی سنّی وقف بورڈ کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا تمام طبقات کے لوگوں سے ایسی نازک گھڑی میں ملک میں ہر جگہ امن و آشتی قائم رکھنے کی اپیل کرتی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |