:اور ہر طرح کے
بھٹکل میں 73 فیصد پولنگ ، ضلع اتراکنڑا میں پولنگ کا ... کرناٹک : ایک ہی خاندان کے 96 افراد نےڈالے ووٹ ... لوک سبھا انتخابات 2024: تیسرے مرحلے میں 61 فیصد پولنگ ... ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے ساتھ ہو سکتا ہے کھیلا ... یوپی میں مسلم رئے دہنگان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا ... حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ... مولوی اسماعیل برماور ندویؒ کی وفات پر تعزیتی اجلا ... بھٹکل تعلقہ میں 248 پولنگ بوتھ : تمام تیاریاں مکمل ...

بغداد06/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)عراق میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید 13 مظاہرین جاں بحق ہوگئے، اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 260 سے تجاوز کرگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 افراد سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کو دارالحکومت بغداد میں نشانہ بنایا گیا، حالیہ ہلاکتوں کے بعد اب تک مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے مظاہرین کی تعداد 260 سے تجاوز کرگئی۔
عراقی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مظاہرین کے نماز جنازے پر بھی فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے مین مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں یکم اکتوبر سے حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز ہوا جو ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتے جارہے ہیں، مظاہرین نے حکومت پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم سے فوری عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔
گزشتہ دنوں عراقی صدر نے اپنے سرکاری خطاب میں ملک بھر میں نئے انتخابات کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعظم عادل عبدالمحمدی عہدہ مشروط طور پر چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |