English   /   Kannada   /   Nawayathi

تلنگانہ: خاتون تحصیلدار کو ایک شخص نے زندہ جلایا، پھر خود بھی لگا لی آگ

share with us

حیدرآباد04؍نومبر2019(فکروخبر/ذرائع) ایک چونکادینے والے واقعہ میں تلنگانہ کے عبداللہ پور میٹ کی ایک خاتون تحصیلدار کو حیات نگر میں واقع ان کے دفتر میں ایک شخص نے زندہ جلادیا جس کے نتیجہ میں ان کی موت ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق وجیا ریڈی اپنے دفتر میں واقع چیمبرمیں تنہا تھی کہ سریش نامی شخص ان کے چیمبرمیں داخل ہوا جس نے ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ان پر پٹرول ڈال کر ان کو آگ لگادی۔اس واقعہ کے بعد اس نے خود کو بھی آگ لگالی۔

اس واقعہ میں سریش 30فیصد جھلس گیا جبکہ وجیا مدد کے لئے کمرہ سے چیخ وپکارکرتی ہوئی باہر نکل آئی۔دفتر میں اس وقت دو ملازمین موجود تھے جنہوں نے ان کی آگ کو بجھاتے ہوئے ان کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ شدید طورپر جھلس گئی جس کے نتیجہ میں ان کی موت ہوگئی۔تحصیلدار کو بچانے کی کوشش میں مزید دو ملازمین بھی جھلس گئے۔جھلسے ہوئے افراد میں تحصیلدار کا ڈرائیور اور اٹنڈر بھی شامل ہے جن کو علاج کے لئے حیات نگر کے اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔
اطلاع ملتے ہی کمشنر پولس رچہ کنڈہ اور پولس کے دیگر اعلی عہدیدار عبداللہ پور میٹ پولس وہاں پہنچے جنہوں نے جانچ شروع کردی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کردیا گیا۔پولس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مختلف زاویوں سے اس کی جانچ شروع کردی ہے۔

 

ذرائع : قومی آواز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا