English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹر کو ایک نئی حکومت کی ضرورت ہے، اور وہ جلد ہی بنے گی: دویندر فرنویس

share with us

ممبئی 04؍ نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع) مہاراشٹر کے بی جے پی لیڈر فرنویس نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور انہوں نے مہارشٹرا میں بارش کے باعث نقصانات کیلیے مدد کی مانگ کی ملاقات کے بعد وہ میڈیا سے محو گفتگو ہوۓ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور میں نے مہاراشٹر میں ہوۓ بے موسم بارش کے بارے میں بات چیت کی، 200 سے زائد تعلقوں نقصان ہوا ہے، کہیں 80% کہی سو فیصد بھی نقصان ہوا ہے، اور یہ بہت بڑا نقصان ہے۔ اور اسکو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کو مدد کرنی چاہیے میں نے مطالبہ کیا۔۔ وزیر داخلہ نے مدد کا وعدہ کیا اور کہا کہ سروے کی ٹیم جلد ہی بھیجی جائے گی۔

جب ان سے حکومت سازی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے ہماری سرکار بنے گی کون کیا کہہ رہا ہے اور کیا کرنے جا رہا ہے اس سے ہمارا کوئی لینا نہیں ہے، اور میں اس پر کوئی رای بھی نہیں دونگا، بس اتنا کہنا چاہتا ہوں مہاراشٹر کو ایک نئی حکومت کی ضرورت ہے جو جلد ہی بنے گی۔

ذرائع :  سیاست

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا