English   /   Kannada   /   Nawayathi

مارکیٹ میں نیا 50 - 50 بسکٹ لانچ، اویسی کا مہاراشٹر کی صورت حال پر طنز، شیوسینا اور بی جے پی کو ہرگز حمایت نہیں دیں گے

share with us

حیدرآباد۔04؍نومبر2019(فکروخبر/ ذرائع) مہاراشٹراسمبلی انتخابات کے بعد سب سے بڑی پارٹی بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان حکومت بنانے کو لے کر کشیدگی چل رہی ہے۔بی جے پی پانچ سال اپنا وزیراعلیٰ چاہتی ہے، جبکہ شیوسینا 50-50 فارمولے پراڑی ہے۔اسی درمیان ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے طنز کستے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں نیا 50-50 بسکٹ آیاہے۔دوسری طرف، مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) سربراہ راج ٹھاکرے نے این سی پی سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی۔مہاراشٹر کی کل 288 اسمبلی سیٹوں میں سے بی جے پی نے 105 اور شیوسینا نے 56 سیٹیں جیتی ہیں۔اکثریت کے لیے 145 کے اعدادو شمارضروری ہیں۔این سی پی 54 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے، جبکہ کانگریس کو 44 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔اویسی نے کہاہے کہ یہ 50-50 کیا ہے، مارکیٹ میں یہ صرف نیا بسکٹ ہے۔آپ 50-50 کتناکھائوگے؟ میرا کہنا ہے کہ آپ کو مہاراشٹر کے عوام نے منتخب کیاہے، آپ ان کے لیے اچھے کام کیجیے۔یہاں کسان اپنے مسائل کو لے کر فکر مندہیں لیکن بی جے پی-شیوسینا 50-50 کر رہی ہے۔اس انتخاب میں ایم آئی کے ڈاکٹر فاروق شاہ اور مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے الیکشن جیتے ہیں۔اویسی نے یہ بھی کہاہے کہ میں نہیں جانتا کہ مہاراشٹر میں دیویندر فڑنویس یا کوئی اور وزیراعلیٰ بنے گا۔یہاں ابھی میوزیکل چیئر گھوم رہی ہے۔اتنا صاف ہے کہ ایم آئی ایم حکومت بنانے کے لیے بی جے پی یا شیوسینا کی حمایت نہیں کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا