English   /   Kannada   /   Nawayathi

مالیگاؤں و دھو لیہ سے مجلس کے نومنتخب اراکین اسمبلی کا حیدرآباد میں استقبال، مفتی اسماعیل قاسمی اسمبلی میں مجلس کے گروپ لیڈر مقرر

share with us

مالیگاؤں -03؍نومبر2019 (فکروخبر/ذرائع) حال ہی میں ہوئے مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں مجلس اتحاد المسلمین نے 44 حلقہ اسمبلی سے اپنے امیدوار میدان میں اتارے تھے جس میں سے صرف دو کامیاب ہوسکے جس میں مالیگاؤں سے مفتی اسماعیل قاسمی اور دھولیہ سے ڈاکٹر فاروق شاہ کا شمار ہے ان دونوں نومنتخب ارکان اسمبلی کے استقبال میں حیدرآباد کے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر دفتر دارالسلام میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں آج دوپہر رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مفتی اسماعیل قاسمی اور ڈاکٹر فاروق کا شاندار استقبال کیا اور انہیں نیک خواہشات پیش کیں جب کہ رات میں ایک جلسہ بھی منعقد کیا گیا ہے دوسری جانب ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر اسمبلی میں مجلس کے گروپ لیڈر کے طور پر مفتی اسماعیل قاسمی کا نام پارٹی صدر نے طئے کیا ہے اور اپنا ایک مکتوب مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر کو روانہ کیا گیا ہے اس سے مالیگاؤں میں مجلس کے ماننے والوں میں خوشی کی ایک لہر دیکھی گئی یاد رہیکہ حیدر آباد کی استقبالیہ تقریب میں مالیگاؤں اور دھولیہ سے سینکڑوں نوجوان اپنی نجی خرچ پر حیدرآباد روانہ ہوئے۔

 

ذرائع :  بصیرت آن لائن

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا