English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردی سے مقابلے کے لئے بین الاقوامی قوانین کو مضبوط کرنا ضروری:راج ناتھ سنگھ

share with us

ئی دہلی، 2 نومبر (فکروخبر/ یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ دہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والوں سے مقابلے کے لئے موجودہ بین الاقوامی قوانین اور نظام کو بغیر کسی استثنا کے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور اس معاملے میں کسی بھی طرح کا دوہرا میعار نہیں اپنایا جانا چاہئے۔
مسٹر راج ناتھ سنگھ کو ازبکستان کی راجدھانی تاشقند میں شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہوں کی کونسل کی 18ویں میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی کے نمائندے کے طور پر کہا کہ ’’دہشت گردی ہمارے سماج میں مسلسل امن بگاڑ رہے ہیں اور ترقی کی کوششوں میں مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ ایس سی او ممالک کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس مسئلہ سے نمٹنے کےلئے متحد ہوں۔‘‘
وزیر دفاع نے پرزور انداز میں کہا کہ عالم کاری کے عمل نے رکن ممالک کے لئے ترقی کے مواقع فراہم کئے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ترقی پذیر ممالک کے لئے کئی مشکلات بھی پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی، آب وہوا میں تبدیلی، غریبی کا خاتمہ، پسماندگی، مرض اور عدم برابری جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے مل کر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ ’’میرا ماننا ہے کہ یہ میٹنگ ہمارے مشترکہ اہداف اور مقاصد کے حصول کے سمت میں ٹھوس ا قدام اٹھانے کا موقع فراہم کرے گا۔اس طرح ایس سی او کی یہ میٹنگ بے حد اہم ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ایس سی او کے رکن ممالک کے مشترکہ فوجی مشق سینٹر 2019 کے کامیاب انعقاد کےلئےروس کو مبارک باد دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا