English   /   Kannada   /   Nawayathi

خواتین کے بعد اب طلبا اور بزرگ شہریوں کے لئے مفت بس سروس مہیا کرے گی کیجروال سرکار!

share with us

نئی دہلی  :30اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)اب دہلی کی کیجروال حکومت پبلک بسوں میں خواتین کے لئے فری سواری اسکیم کو بزرگ شہریوں اور تمام طلبہ تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے

کیجروال حکومت نے گزشتہ روز بھائی دوج پر خواتین کو فری بس سروس کی خدمات فراہم کی تھی جس سے خواتین میں خوشی کی لہر ہے ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجروال کا کہنا ہےکہ "اس اسکیم سے خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی ، کیجروال نے کہا کہ اب لڑکیوں کو اپنی تعلیم کی قربانی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔کیونکہ اسکول کالجس جانے کےلئے سواری کے خرچ کا انہیں برداشت نہیں کرنا پڑےگا مسٹر کیجریوال نے کہا ، "اسی طرح ، جن خواتین کے دفاتر دور ہیں انہیں نقل و حمل کی لاگت کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔"

مسٹر کیجریوال نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بزرگ شہریوں اور طلباء کے لئےبھی بس سواریوں کو مفت بنایا جاسکتا ہے۔

کیجروال نے کہا کہ سارے کام ایک ساتھ نہیں کئے جاسکتے ، ہم ایک ایک کر کے قدم اٹھائیں گے ۔ آئیے خواتین سے شروعات کریں اور نتائج دیکھیں ، اور نتائج کی بنیاد پر ہم مستقبل میں بزرگ شہریوں اور طلباء کو بھی یہ سہولت فراہم کریں گے

کجریوال نے حکومت کی اسکیم پر سوال کھڑے کرنےوالوں کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاست سے اوپر اٹھ کر سوچنا چاہئے ،کیونکہ یہ کام وہ عوام کے مفاد کے لئے کر رہے ہیں

خیال رہے کہ اگلے سال دہلی میں انتخابات ہو نے والے ہیں ایسے میں اپوزیشن جماعتیں دہلی سرکار پر الزام عائد کر تی ہیں کہ وہ ووٹروں کو خوش کرنے کی سیاست کر رہے ہیں

اب دہلی کی کیجروال حکومت  پبلک بسوں میں خواتین کے لئے فری سواری اسکیم کو بزرگ شہریوں اور تمام طلبہ تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے  

کیجروال حکومت نے گزشتہ روز بھائی دوج پر خواتین کو فری بس سروس کی خدمات فراہم کی تھی جس سے خواتین میں خوشی کی لہر ہے ،  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجروال کا کہنا ہےکہ "اس اسکیم سے  خواتین کو  بااختیار بنانے میں مدد ملے گی ، کیجروال نے کہا کہ اب لڑکیوں کو  اپنی تعلیم کی قربانی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔کیونکہ اسکول کالجس جانے کےلئے سواری کے خرچ کا انہیں برداشت نہیں کرنا پڑےگا  مسٹر کیجریوال نے کہا ، "اسی طرح ، جن خواتین کے دفاتر دور ہیں انہیں نقل و حمل کی لاگت کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔"

مسٹر کیجریوال نے کہا ہے کہ  آنے والے دنوں میں بزرگ شہریوں اور طلباء کے لئےبھی  بس سواریوں کو مفت بنایا جاسکتا ہے۔

کیجروال نے کہا کہ سارے کام ایک ساتھ نہیں کئے جاسکتے ، ہم ایک ایک کر کے قدم اٹھائیں گے ۔ آئیے خواتین سے شروعات کریں اور نتائج دیکھیں ، اور نتائج کی بنیاد پر ہم مستقبل میں بزرگ شہریوں اور طلباء کو بھی یہ سہولت فراہم کریں گے

کجریوال نے حکومت کی اسکیم پر سوال کھڑے کرنےوالوں کو جواب دیتے ہوئےکہا  کہ سیاسی جماعتوں کو سیاست سے اوپر اٹھ کر سوچنا چاہئے ،کیونکہ یہ کام وہ عوام کے مفاد کے لئے کر رہے ہیں  

خیال رہے کہ اگلے سال دہلی میں انتخابات ہو نے والے ہیں ایسے میں اپوزیشن جماعتیں دہلی سرکار پر الزام عائد کر تی ہیں کہ وہ ووٹروں کو خوش کرنے کی سیاست کر رہے ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا