English   /   Kannada   /   Nawayathi

تلنگانہ: ہائی کورٹ کی حکومت کو پھٹکار

share with us

تلنگانہ :30اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ آر ٹی سی اور حکومت کے درمیان ہائی کورٹ میں جاری جرح کے دوران عدالت نے حکومت کو سخت پھٹکار لگائی۔

ہائی کورٹ نے منگل کو سماعت کرتے ہوئے حکومت سے کہا کہ وہ آر ٹی سی ملازمین کو ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتے۔ اس موقع پر آر ٹی سی کو ادا شدنی رقم کی تفصیلات مناسب انداز مین پیش نہیں کرنے پر حکومت کی سرزنش کی۔


عدالت نے کہا کہ بیوروکریٹس نے اعداد وشمار پیش کرنے میں اوور ایکٹنگ، کا مظاہرہ کیا ہےاور ریمارک کیا کہ حکومت مسئلہ کی یکسوئی میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے۔


ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آر ٹی سی کو حکومت نے 4235 کروڑ روپے کی امداد دی ہے، جس پر عدالت نے پوچھا کہ اگر 4235 کروڑ روپئے کی امداد دی گئی ہے تب بقایہ جات کو ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
عدالت نے کہا کہ بقایہ جات سے متعلق حکومت کی رپورٹ قابل اعتبار نہیں ہے، جبکہ ملازمین کے چار مطالبات کے لیے 47 کروڑ روپئے کی رقم جاری نہیں کی جارہی ہے۔

اس ضمن میں جب عدالت نے پوچھا کہ آیا وہ اس رقم کو جاری کریں گے یا نہیں تب ایڈوکیٹ جنرل نے اس پر جواب دینے کے لیے مزید وقت دینے کی اپیل کی۔
جس پر اگلی سماعت یکم نومبر کو مقرر کی گئی ہے۔


دوسری جانب عدالت نے 30 اکتوبر کو حیدرآباد کے سرور نگر اسٹیڈیم میں جلسہ عام کرنے کی بھی آر ٹی سی ملازمین کو اجازت دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا