English   /   Kannada   /   Nawayathi

تمل ناڈو : بورویل میں ۳ دن سے پھنسے ۲ سالہ معصوم کو بچانے کے لئے کوششیں تیز

share with us

تیروچیراپلی:28اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ریاست تامل ناڈو کے تیروچیراپلی ضلع کے نڈو کٹوپٹی میں ایک دو سالہ لڑکا جمعہ کی شام اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے 30 فٹ گہرے بورویل میں گر گیا تھا۔

ریاست تامل ناڈو کے تیروچیراپلی ضلع کے نڈو کٹوپٹی میں دو سالہ لڑکے کے بورویل میں گرنے کے بعد 46 گھنٹوں سے امدادی ٹیم بچہ کو نکالنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے سوجیت ولسن تک پہنچنے اور اسے بور ویل سے باہر نکالنے کے لیے ایک آپریشن شروع کیا تھا جب وہ جمعہ کی شام کھیلتے ہوئے گر گیا تھا۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے چھ سے زائد عملہ اس دو سالہ بچے کو بچانے کے لیے کوشش کررہے ہیں لیکن ابھی تک وہ کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

ریسکیو کارکن بورویل کے ساتھ ہی ایک سوراخ کھود رہے ہیں تاکہ کسی شخص کو اندر بھیج کر لڑکے کو کھینچ سکیں۔

فی الحال میڈیکل ٹیم بورویل کے باہر سے بچے کو آکسیجن کی فراہمی کررہی ہے تاکہ بچہ زندہ رہ سکے۔

شروعات میں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ بچہ 100 فٹ گہرائی میں گر گیا ہے لیکن ریسکیو آپریشن میں شامل اہلکاروں کے مطابق بچہ 88 فٹ پر ہی پھنس گیا ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ ہم سجیت کو بچانے کے لیے 98 فٹ تک کھدائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

بورنگ مشین نے اتوار کی صبح سویرے سوراخ کرنا شروع کردی تھی۔تاخیر سے ایک رگ ڈرلنگ مشین موقع پر پہنچی۔ مشینوں کی چٹان کی ایک پرت سے ٹکرانے کے بعد امدادی کوششوں کو ختم کرنا پڑا۔

علاقے میں ابتدائی سطح کے نیچے چٹان ہے اور اسی وجہ سے رگ مشین مطلوبہ گہرائی تک پہنچنے میں زیادہ وقت لے رہی ہے جس میں سوراخ کی ضرورت ہے۔

سوراخ میں بھی آکسیجن فراہم کی جارہی ہے لیکن بچے کے ساتھ ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہو سکی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 'انہوں نے ہوائی تالا لگایا ہے تاکہ بچے کو مزید نیچے پھسلنے سے بچایا جاسکے۔'

حکام کے مطابق چھ ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ 'اس کے آس پاس گیلے کیچڑ کی پرتوں کی وجہ سے وہ لڑکے کی حالت کا اندازہ نہیں کرسکتے ہیں۔'

اس صورتحال کی روشنی میں ، # سیو سجیت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا