English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان نے وزیر اعظم مودی کو نہیں دی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام

share with us

نئی دہلی پاکستان نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے طیارہ کو اپنے فضائی حدود کو استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔وزیراعظم مودی کے مجوزہ دورہ سعودی عرب کے لیے بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود کو استعمال کی درخواست کی تھی تاہم پڑوسی ملک نے مبینہ طور پر جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بھارت پر الزام لگاتے ہوئے درخواست کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے وزیراعظم مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے فیصلہ سے بھارتی ہائی کمشنر کو تحریری طور پر واقف کروادیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی ضروری ہوگی کہ وزیراعظم نریندر مودی پیر کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ بین الاقوامی بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور اعلیٰ سعودی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا