English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کے کسان آج سیاہ دیوالی منانے کو مجبور ، مودی حکومت نے کسانوں کے ساتھ کیا دھوکہ

share with us

نئی دہلی :27اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)بکانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کے روز کسانوں کو ان کی فصلوں کے واجب دام دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا استحصال کیا جا رہا ہے اور حکومت کو راج دھرم (حکمرانی کے اصولوں) پر عمل کرنا چاہئے۔

کانگریس صدر کی جانب سے شام دیر گئے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ، ’’بی جے پی نے اقتدار سنبھالتے ہی کسانوں سے دھوکہ دہی کی بنیاد رکھ دی۔ حکومت مٹھی بھر دلالوں اور جمع خوروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے اور کسانوں سے کروڑوں روپے لوٹ رہی ہے۔‘‘

سونیا گاندھی نے کہا ، ’’ملک کے کسانوں کا استحصال بند ہونا چاہئے اور انہیں اپنی فصلوں کے پورے اور واجب دام ملنے چاہئیں۔ یہی حکمرانی کا حقیقی اصول ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے کسان آج ’سیاہ دیوالی‘ منانے پر مجبور ہیں۔ ملک کی منڈیوں میں فصلیں ان کی حمایتی قیمت سے اوسطاً 22.5 فیصد کم کی شرح پر فروخت ہورہی ہیں۔ اس سے کاشتکاروں کو تقریبا پچاس ہزار کروڑ کا نقصان ہوگا۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، زرعی پیداوار کی درآمد کم ہو رہی ہے اور ملک میں فصلوں کے واجب دام نہیں مل پا رہے ہیں۔ کسانوں کے ساتھ آج دوہرا استحصال کیا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا