English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے جے پی کا بی جے پی سے اتحاد عوام سے غداری : ہریانہ کانگریس صدر

share with us

چنڈی گڑھ:27اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)بہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجا نے جن نایک جنتاپارٹی (جے جے پی) کی بی جے پی کو حمایت دینے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ریاست کے ووٹروں کے ساتھ غداری بتایا ہے۔ آج یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں ووٹروں نے جن نایک پارٹی کو دس سیٹیں دی ہیں وہ جے جے پی کے نہیں بلکہ بی جے پی مخالف ووٹ تھے اور جے جے پی کے بی جے پی کو حمایت دینے سے وہ سبھی ووٹر آج ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔ جے جے پی نے بی جے پی کو حمایت دیکر ان ووٹروں کی حمایت کو ٹھکرا دیا ہے اور بی جے پی کو حمایت دے کر اقتدار کے لالچ کا ثبوت دیا ہے۔

کماری شیلجا نے کہا کہ ووٹوں کی خاطر بی جے پی نے ہریانہ کے بھائی چارے کو خوب زک پہنچائی ہے۔ اس وجہ سے عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو منہ توڑ جواب دیا لیکن ریاست کے معصوم عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کے پلان بی منصوبے کے تحت جے جے پی کی اصلیت پہنچان نہیں پائے اور کئی سیٹوں پر جے جے پی کو ووٹ دے کر فتحیاب بنا دیا۔

بی جے پی کی اس بی ٹیم نے انتخابی نتائج آتے ہی بی جے پی کو حمایت دینے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جن نایک جنتا پارٹی نے عوام سے کئی وعدے کیے تھے۔ ان میں بے روزگاروں کو 11000 روپے بھتہ، ریاست کی 75 فیصد نوکریاں ریاست کے لوگوں کے لئے محفوظ کرنا اور بزرگ پنشن 5100 ماہانہ کرنے جیسے وعدے شامل تھے۔ یہ سبھی وعدے کانگریس پارٹی نے بھی کیے تھے۔ کانگریس پارٹی کی حکومت بننے کے بعد یہ سبھی وعدے پورے کیے جانے تھے لیکن عوام کے مفادات کا خیال نہ رکھ کر جن نایک جنتا پارٹی نے ریاست کے ووٹروں کے ساتھ غداری کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا