English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈھائی ڈھائی سال سی ایم عہدہ کی شرط پر اڑی شیو سینا ، کہا لکھ کر دے بی جے پی

share with us

ممبئی:26اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کی ریاست میں حلیف پارٹی شیوسینا اپنی شرطوں سے پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اس بات کی صاف طور پر وضاحت کر دی ہے کہ اب بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی کا مسئلہ نہیں چلے گا، اب دونوں جماعتیں برابر کی حقدار ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابی نتائج کے بعد شیو سینا نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر دباؤ بنانا شروع کر دیا ہے، ساتھ ہی شیو سینا نے ' 50 فیصدی شراکت داری' کے فارمولے پر زور دے رہی ہے۔

ہفتہ کو شیوسینا کے لیڈر پرتاپ سرنایک نے کہا کہ ’’ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بی جے پی ہمیں ان کی تجویز کے بارے میں تحریری طور پر یقین دہانی کرائے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ امت شاہ جیسے سینئر لیڈر ہمیں یہ تحریری طور پر دیں۔ ہم 50-50 فارمولا چاہتے ہیں جس میں ڈھائی سال شیوسینا کا وزیر اعلیٰ رہے‘‘۔ انہوں نے آگے کہا کہ پارٹی صدر اس پر فیصلہ کریں گے کہ نائب وزیر اعلیٰ کون ہو گا۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کہ شیوسینا کے ارکان اسمبلی نے یک سطری تجویز پاس کی ہے کہ سبھی فیصلے ادھو ٹھاکرے کریں گے۔

ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ بی جے پی کے ساتھ اقتدار کی مساوی تقسیم کے لئے نئے سرے سے دعویٰ کئے جانے کے بعد ہفتہ کو شیوسینا کے نو منتخب ارکان پارلیمنٹ نے مانگ کی کہ اگلی حکومت میں آدتیہ ٹھاکرے کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔ تھانے شہر کے رکن اسمبلی پرتاپ سرنایک نے کہا کہ ’’ ہم آدتیہ ٹھاکرے کو اگلے وزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن ادھو جی آخری فیصلہ لیں گے‘‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا