English   /   Kannada   /   Nawayathi

ستیہ پال ملک کا کشمیر سے تبادلہ ، جی سی مرمو کشمیر کے نئے گورنر

share with us

نئی دہلی:26اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) ہندوستانی انتظامی خدمات (آئی اے ایس) کے سینیئر افسر گریش چندر مُرموکو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور سینیئر افسر رادھا کرشن ماتھر کو لداخ کا پہلا لیفٹینٹ گورنر (ایل جی) کا مقررکیا گیا ہے۔

راشٹر پتی بھون کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے گجرات کیڈر کے 1985 بیچ کے آئی اے ایس افسر مُرمو کو جموں وکشمیر اور تریپورہ کیڈر کے 1977 بیچ کے آئی اے ایس افسر ماتھر کو لداخ کا پہلا ایل جی مقرر کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی کیرالہ یونٹ کی صدر پی ایس شری دھرن پلَّئی کو میزورم کا ایل جی مقرر کیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر کے موجودہ گورنر ستیہ پال ملک اب گوا کے گورنر ہوں گے۔

21نومبر1959 کو پیدا ہونے والے مُرمو گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ نریندر مودی کے دور اقتدارمیں گجرات کے چیف سکریٹری تھے۔ وہ فی الحال وزارت خزانہ میں محکمہ اخراجات کے سکریٹری کےعہدے پر برسرِ کار ہیں۔

ماتھر 1977 بیچ کے سبکدوش افسر ہیں۔ وہ دفاعی پیداوار اور مائیکرو، چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری محکمہ کے سکریٹری جیسے اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ وہ تریپورہ کے چیف سکریٹری کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔ ماتھر نومبر 2018 میں چیف کمشنر آف انفارمیشن کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

ملک بہار کے بھی گورنر رہ چکے ہیں اور فی الحال جموں و کشمیر کی کمان سنبھال رہے تھے۔ اب انھیں گوا بھیجا گیا ہے۔ پلئی کو میزورم کا گورنرمقرر کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا