English   /   Kannada   /   Nawayathi

آخر کب تک کشمیر میں بندشیں جاری رکھے گی حکومت ، سپریم کورٹ نے متبادل تلاش کرنے کو کہا

share with us

نئی دہلی :24اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ سے پوچھا ہے کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد وادی کشمیر میں کب تک بندشیں جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔
سپریم کورٹ نے حکومت سے کہا کہ ' آپ وادی کشمیر میں بندشیں اور پابندیاں عائد کرسکتے ہیں لیکن آپ کو اپنے فیصلے کو جائزہ بھی لینا ہے۔ کیا آپ نے جائزہ لیا ہے؟

اس کے جواب میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں 90 فیصد پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں اور اس کا روزانہ جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔

اس معاملے پر آج سپریم کورٹ میں جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی اور حکومت سے سوال کیا کہ 'آپ کتنے عرصے تک وادی میں پابندیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں؟ ابھی دو سے زائد مہینے ہوچکے ہیں۔ آپ کو اس پر واضح ہونا پڑے گا اور آپ کو دوسرے طریقے تلاش کرنے ہوں گے ۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 5 نومبر کو ہوگی۔

جموں و کشمیر میں میڈیا پر بندشوں کے مدعے کے معاملے پر کشمیر ٹائمز کی ایگزیکٹیو ایڈیٹر انورادھا بھسین کی عرضی پر بھی سماعت 5 نومبر کو ہوگی۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو دفعہ 370 کو ختم کرنے کے تناظر میں جموں و کشمیر میں لوگوں کے ذریعہ عدلیہ تک رسائی سے متعلق اضافی رپورٹ درج کرنے کی اجازت دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے مرکز اور جموں وکشمیر انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ جموں و کشمیر میں بندشوں اور گرفتاریوں سے متعلق تفصیلات فراہم کرے۔ عدالت نے مزید کہا تھا کہ تفصیلات فراہم نہیں کیے جانے کی صورت میں اس ضمن میں تفصیلی حلف نامہ داخل کیا جائے گ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا