English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں کشمیر میں بی ڈی سی انتخابات کے لئے ووٹنگ ، اہم سیاسی جماعتوں کی کنارہ کشی

share with us

سری نگر :24اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ریاست جموں کشمیر میں آج بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے لئے ووٹنگ صبح 9 بجے سے جاری ہے، ان انتخابات میں پنچ اور سر پنچ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 'بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) انتخابات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے گیے ہیں،ان نتخابات میں کم و بیش ایک ہزار امیدوار میدان میں ہیں۔ پولنگ ختم ہونے کے فوراً بعد ووٹ شماری کی جائے گی۔

جموں و کشمیر میں بی ڈی سی انتخابات کی ووٹنگ دن کے ایک بجے ختم ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی آج ہی سہ پہر تین بجے سے شروع کی جائے گی۔

پنچایتوں کے تمام 23629 پنچ اور 3652 سرپنچ بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کے چیئرپرسن کے انتخاب کے لئے ووٹ دیں گے۔ریاست میں مجموعی طور 316 بلاکس ہیں لیکن ان سبھی بلاکس میں ووٹ نہیں ڈالے جارہے ہیں کیونکہ پنچائتی انتخابات کے دوران وادی کشمیر کے متعدد حلقوں میں بائیکاٹ کی وجہ سے کوئی پنچ یا سرپنچ منتخب نہیں ہوا تھا۔

خیال رہے کہ بلاک ڈیوولپمنٹ کونسل انتخابات کے اعلان کے بعد جموں کشمیر کی اہم سیاسی پارٹیوں (نیشنل کانفرنس ،پی ڈی پی،کانگریس ) نے رہنماوں کی نظربندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ سماجی کارکن اور جے این یو طالبہ شہلا رشید نے بھی الیکشن میں یہ کہتے ہوئے حصہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا تھا کہ موجودہ صورت حال میں انتخابی سیاست میں حصہ لینے کا مطلب کشمیروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو درست ٹھہرانا ہوگا۔انہوں نے کہاتھاکہ مرکزی حکومت کشمیر میں بلاک  ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) انتخاب کراکرباہر ی دنیا کو یہ دکھانے کی کوشش ہے کہ کشمیر میں سب کچھ معمول پر ہے

خیال رہےکہ کشمیر سے ارٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد سے کشمیرمیں بندشوں اور ہڑتال جاری ہے ، قریب تین ماہ کا عرصہ ہونے کو ہے لیکن آج بھی کئی علاقوں میں دفعہ ۱۴۴ نافذ ہے جبکہ کئی اہم سیاسی رہنماوں کو نظر بند کیا گیا ہے جبکہ بندشوں سے تعلیم ، روزگار ، سیاحت سمیت تمام شعبوں میں حالات خراب ہیں 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا