English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا میں بی جے پی شیو سینا میں سی ایم عہدہ کو لے کر تکرار!

share with us

مہاراشٹرا:24اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)میڈیا ذرائع کے مطابق شیو سینا نے مہاراشٹر میں بی جے پی سے وزیر اعلیٰ کا عہدہ مانگا ہے۔ شیو سینا کا کہنا ہے کہ اسے 2.5-2.5 سال کے لیے یہ عہدہ آپس میں تقسیم کر لینا چاہیے۔ ساتھ ہی خبریں یہ بھی ہیں کہ شیو سینا نے نصف وزارتوں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ چونکہ بی جے پی ریاست میں اپنی طاقت پر حکومت بناتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے اس لیے اپنے اتحادی پارٹی شیو سینا کے مطالبات پر اسے غور کرنا پڑ سکتا ہے۔

مہاراشٹر میں شیو سینا آدتیہ ٹھاکرے کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتی ہے اور میڈیا ذرائع کے مطابق اس نے بی جے پی کے سامنے یہ بات رکھ بھی دی ہے۔ پارٹی لگاتار بی جے پی پر دباؤ بنا رہی ہے کہ وہ 2.5 سال کے لیے شیو سینا کو بی جے پی کا عہدہ دے۔ چونکہ بی جے پی مہاراشٹر میں 100 سیٹوں تک محدود ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے اس لیے وہ بغیر شیو سینا کے حکومت نہیں بنا سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ شیو سینا نے بی جے پی پر دباؤ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ریاست میں شیو سینا کم و بیش 65 سیٹیں حاصل کر رہی ہے۔ کانگریس اتحاد کو اس ریاست میں 100 سے زائد سیٹیں ملتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا