English   /   Kannada   /   Nawayathi

 جماعت اسلامی حلقہ دہلی نے ماس میڈیا کے طالب علموں کے اسکالرشپ کے لئے انٹرویو منعقد کیا

share with us

 

نئی دہلی 21اکتوبر2019 (فکروخبر/پریس ریلیز) جماعت اسلامی ہند، حلقہ دہلی پردیش نے میڈیا میں زیر تعلیم طالب علموں کو اسکالرشپ دینے کے لئے ایک انٹرویو کا انعقاد اسکالر اسکول ابولفضل انکلیو اوکھلا میں کیا۔ اس انٹرویو میں جامیعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ میڈیا کے اکیڈمک سیشن 2019-20 کے سال اول تا پنجم میں زیر تعلیم  32 طالب علموں نے شرکت کی جس میں 8لڑکیاں اور 24لڑکے شامل تھے۔  اس انٹر ویومیں بی اے ماس میڈیا اور ایم اے میڈیا گورنینس کے طالب علموں میں ہندی، اردو اور انگریزی میڈیم سے جرنلزم کر رہے طالب علموں نے شرکت کی۔جس میں 4غیر مسلم طلبا بھی شامل تھے۔
اس موقع پر دعوت اخبار کے ایڈیٹر پرواز رحمانی صاحب نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر لوگوں کا اعتماد دن بدن کم ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت وکارپوریٹ میڈیا کو پوری طرح کنٹرول کر رہی ہے۔حقائق سے کوسوں دور میڈیا اب حکومتوں کو خوش کرنے پالیسی سازی میں لگی ہوئی ہے، جس نے صحافت  کے بنیادی اصولوں کا قتل کر دیا ہے۔بے باک اور اصول پر مبنی صحافت اب دم توڑ رہا ہے۔ ایسے میں میڈیا کے میدان میں آ رہے نئے طالب علموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ میڈیا کے مختلف فارمیٹ کو سمجھتے ہوئے اقدار اور حقائق پر مبنی صحافت کو آگے بڑاھاتے ہوئے آگے آئیں۔  
جناب آصف اقبال، سیکریٹری شعبہ میڈیا، جماعت اسلامی ہند، حلقہ دہلی نے پروگرام کے اغراض و مقاصداور اسکالرشپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا میڈیا کا میدان بہت اہم ہے اور ہم اس میدان میں کیر ئر بنانے والے طلبا کی ہر ممکنہ مدد رہنمائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس اسکالرشپ پروگرام میں ایسے طلبا کی مالی مدد کی جائے گی جو اس میدان میں بہتر کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے پاس مالی وسائل کی کمی ہے۔ انھیں صحیح رہنمائی، حوصلہ افزائی اور مالی تعاون دینے کا مقصد ہے کہ وہ ایک بہتر صحافی بنیں خوب محنت اور لگن سے پڑھائی کریں اور ملک و ملت کی خدمت انجام دیں۔ چونکہ اس میدان میں مسلمانوں کی نمائندگی بہت ہی کم ہے اس لئے ملت کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی حتہ الامکان کوشش ہم کر رہے ہیں۔ ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ پچھڑے علاقوں سے ملت کے نو نہال اس میدان میں آگے آ رہے ہیں اور  بہترکارکردگی کا  حوصلہ رکھتے ہیں۔ جماعت اسلامی ہند شروع سے میڈیا کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے ملت کی صحیح نمائندگی کی کوششیں کرتی رہی ہے۔
یہ اسکالرشپ اس سال 15طالب علموں کو دی جائے گی جن کے سابقہ امتحانات کے نمبرات، ان کی مجموعی کارکردگی ومالی ضروریات کے پیش نظرطے کی جائے گی۔ آئندہ سال اس میں اضافہ کا منصوبہ ہے۔واضح ہو کہ جماعت اسلامی ہند، حلقہ دہلی نے پچھلی میقات میں بھی ماس میڈیا کے ایسے ضرورتمند طالب علموں کی مالی مدد فرمائی تھی اور ہر سال اس پروگرام کو آگے بڑھا رہی ہے۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا