English   /   Kannada   /   Nawayathi

سکندرآباد میں آل انڈیا مسلم یوتھ کنونشن کے زیر اہتمام بعنوان ’سر سید اورعلی گڈھ تحریک‘پر سیمینار  

share with us

                          
سکندرآباد21 / اکتوبر (پر یس ریلیز)یو م سر سید تقر یب پر آل انڈیا مسلم یو تھ کنونشن کے زیر اہتمام سر سید اور علی گڈھ تحریک پر ایک سیمینار کا انعقاد سر فراز کمپا ؤنڈ انصاریان میں کیا گیا،جسکا آغاز تلاوت کلا م پاک اور نعت پا ک سے ہوا،سیمینار کی صدارت سیکو لرزم کے علمبردار اور تعلیمی شخصیت نتن بھٹنا گراور نظامت عبد العلی نے کی، کنوینر عبد العلی نے سبھی مہمانو ں کا خیر مقدم کر تے ہوئے سیمینار کی غر ض و غایت پر روشنی ڈالی،اس مو قع پر سا بق ممبر پا رلیمنٹ و ممتاز ملی رہنما محمد ادیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ سر سید کا مشن پیغام اور فکر نیز علی گڈھ تحریک ہمارے لئے مشعل راہ ہے،موجو دہ پر آشو ب دور میں ہم سر سید کے مشن پر عمل پیرا ہوکر حالات کا مقا بلہ اور قوم وملک کوتر قی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں، ملک کے حالات اتنے ناگفتہ بہ ہیں کہ اب جینے کی آرزو نہیں رہی،ہم نے سر سید کے پیغام کوبھلا کر بڑی نا انصافی کی ہے،انہوں نے کہا کہ آ ج تعصب سے نہیں احساس کمتری سے لڑائی ہے،اگر سیکولرزم کونہیں بچایا گیا تو یہ ملک ہندو طا لبان سے فنا ہوجائے گا، ایسے حالات میں سر سید کے پیغام کو سمجھنے اور عام کر نے کی ضرورت ہے، سپر یم کورٹ کے ایڈووکیٹ زیڈ کے فیضان نے سر سید کی حیات کے پس منظر میں کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کو امپاور منٹ دیتی ہے اور سیا سی طور پر قو ت عطا کرتی ہے،اسی لئے سر سید تعلیم پر زور دیتے تھے،انہوں نے کہا کہ علی گڈھ تحریک مسلمانو ں میں تعلیمی تر قی کے سا تھ سیاسی سماجی،معا شی،اقتصادی،جمہوریت وسیکولرزم کی بقا اور تا لیف و تصنیف کی راہیں کھولتی ہے اسی لئے یہ تحریک ہمیں عزیز تر ہے،اس مو قع پر ڈاکٹر ظہیر احمد خاں نے معززمہمانوں کا تعارف اور مسلم یو تھ کنونشن سے لوگوں کومتعارف کرایا،وہیں کنونشن کے بانی آرگنائزر تک سکریٹری چودہری راحت محمو د خا ں نے سیمینار کے کالجو ں کا قیام ہی سر سید کوسچا خراج عقیدت ہے اور علی گڈھ تحریک کا یہی مقصد ہے کہ تعلیم کی جو شمع سر سید نے روشن کی تھی اس کی ضیا ء ہر سو پھیلنی چاہئے،ا س کے علاوہ ممتاز علیگ چودہری شمش الدین (ایڈ ووکیٹ)،سید حمایت علی نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا وہیں طا لبہ اقصی انصاری نے سر سید کی تعلیمی کاوشو ں پر مبنی تقر یر پیش کی،صدار تی خطا ب میں نتن بھٹناگر نے سر سید کی تعلیمات اورانکی فکرکو پروان چڑھانے کی اپیل کر تے ہوئے سر سید کے سیکولر اور قومی یکجہتی نظر یات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگرسیکولر لوگ متحد ہوجائیں تو فر قہ پر ست طا قتیں ضرورپست ہونگی اور یہ تعلیم اور سیا سی شعور سے ہی ممکن ہوسکتا ہے،آخر میں سیمینار کے سکریٹری ڈاکٹر مر شد کریم نے شر کا ء کاشکریہ ادا کیا،سیمینار میں علیگ،سیا سی سماجی،ملی اور تعلیمی تنظیمو اور تحریکوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی جس میں جاوید غازی،چودہری فراہیم خاں،راحت محمود خاں،سر فراز انصاری،عابد انصاری،ڈاکٹرانیس،امتیاز عالم ایڈ ووکیٹ،محمد عاشقین،مقیم غازی،ڈاکٹر عطاابن فطر ت،فیصل شمشاد انصاری،شکیل نیتاجی،ڈاکٹر عر فان،مقصو د جالب،ذوالفقا ر علی ایڈ ووکیٹ،منیب عباسی وغیرہ کے نام قا بل ذکرہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا