:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

ریاض :21اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی اور رومن فن تعمیر کا امتزاج تاریخی محل البوقری سعودی عرب کے شہر طائف میں آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے جسے 1348 ھ میں تعمیر کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کےشہر طائف میں واقع آثار قدیمہ کےاس اہم تاریخی محل کو البوقری محل کا نام دیا گیا ہے جو ریاست کے اہم محلات میں سے ایک ہے، اس محل کو بوقری خاندان کے دو بھائی عمر اور احمد نے تعمر کرایا تھا جو مکہ کے ایک تاجر خاندان کے چشم و چراغ تھے۔
محل کے سپر وائزر دخیل الحمیدی نے عرب خبر رساں ادارے کو بتایا کہ محل کو طائف کے پہاڑوں سے لائے گئے ماربل اور نورا کے پتھروں سے تیار کیا گیا تھا اور ان پتھروں کوایک خاص رنگ میں رنگا گیا تھا جو ابھی تک برقرار ہے۔
عرب خبر رساں ادار ے کا کہنا تھا کہ تین منزلوں پر مشتمل محل تعمیر کرنے والوں نے اس میں جو پتھر استعمال کیے ان میں یہ خوبی ہے کہ وہ گرمی میں ٹھنڈے اور سردیوں میں محل کو گرم رکھتے ہیں۔
محل کے سپر وائزر کا کہنا تھا کہ محل کے بیڈ روم، استقبالیہ اور بیت الخلاء کو سنگ مرمر سے تعمیر کیا گیا تھا اور لکڑی کا کام اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگادیتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محل اب بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے اس کےلیے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے اور چھٹیوں کے روز یہاں بہت زیادہ رش ہوتا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |