English   /   Kannada   /   Nawayathi

انصاف نہیں ملا تو اٹھا لوں گی تلوار ، یوگی حکومت کی کارروائی سے سے کملیش کی ماں کو نہیں اطمینان

share with us

لکھنؤ:21اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) ہندو سماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کی ماں نے اتوار کی صبح وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد یوگی کو اپنا ’بڑا بیٹا‘ بتایا۔ تاہم، اپنے آبائی مقام پر پہنچنے کے بعد وہ اس بیان سے مکر گئیں۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز کملیش تیواری کی ماں کُسم دیوی، بیوی کرن تیواری اور بیٹے نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

کملیش تیواری کی والدہ نے ملاقات کے بعد کہا، ’’وزیر اعلیٰ سے ملے۔ ہم نے اپنے بڑے بیٹے سے ملاقات کی۔ ہم انھیں ایک طویل عرصے سے بڑے بیٹے کے روپ میں دیکھ رہے ہیں۔ بہت اچھا محسوس ہوا۔ ہم نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف ملنا چاہئے۔ جو لوگ مجرم ہیں، انہیں سخت سزا دی جانی چاہئے۔ انہوں نے ہمیں بھروسہ دیا تو بہت کچھ دے دیا۔ میں اتنا ہی بولنا چاہتی ہوں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔‘‘

کملیش تیواری کی ماں اس کے بعد وہ اپنے بیان سے ملٹ گئیں، انہوں نے کہا کہ پولیس کے دباؤ میں انہیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملنا پڑا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ حکومت کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا ، ’’ہندو مت میں کسی کی موت کے بعد کوئی بھی رکن 13 دن گھر سے باہر نہیں جاتا لیکن یہاں پولس ہمارے پیچھے پڑی ہوئی تھی۔ ہماری خواہش کے مطابق ان کا (وزیر اعلی) رویہ بھی کچھ ٹھیک نہیں تھا۔ میڈیا کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر ہم مطمئن ہوتے تو ہم اتنا غصہ کیوں آتا۔‘‘

کملیش تیواری کی ماں نے کہا کہ ’’اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو ہم خود ہی تلوار اٹھائیں گی اور کسی بھی طرح سے انتقام لیں گی۔‘‘

واضح رہے کہ کسم تیواری نے ہفتے کے روز ایک بی جے پی رہنما پر مندر کے تنازعہ کے سلسلے میں اپنے بیٹے کی ہلاکت کا الزام عائد کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا