:اور ہر طرح کے
گذشتہ پچیس سال سے کرناٹک کے ساحلی علاقے کو ممبئی س ... غزہ قتل عام : اب امریکہ بھی دباؤکا شکار ! ... غزہ میں جنگ بندی کب ؟ قطر کا بڑا بیان سامنے آگیا ... زخمی فلسطینی کو گاڑی سے باندھ کرگھمانے کی ویڈٰیو ... مایاوتی نے آکاش آنند کو دوبارہ اپنا جانشین مقرر ... پیپر لیک تنازع کے بعد مرکزی حکومت نے این ٹی اے کے ڈ ... مغربی بنگال: بنگلہ دیش کی عسکریت پسند تنظیم سے روا ... گرمی کا قہر : مئی سے اب تک دہلی کی سڑکوں سے 789 نامعل ...

نئی دہلی:20اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نوبل انعام کے لئے منتخب اکانومسٹ ابھیجیت بنرجی کے تناظر میں مرکزی وزیر پیوش گوئل کے تبصرہ کو لے کر حملہ بولا ہے، انہوں نے کہا کہ وزراء کا کام 'کمیڈی سرکس' چلانا نہیں بلکہ معیشت کو بہتر بنانا ہے۔
پرینکا گاندھی نے حال ہی میں نوبل ایوارڈ پانے والے ماہر معاشیات ہندوستانی نژاد امریکی شہری ابھیجیت بنرجی اور ملک کی تباہ حال معیشت پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں اور مرکزی وزرا کی طرف سے دیئے جارہے عجیب وغریب بیانوں پر سنیچر کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ادھرادھر کی ہانکنے کے بجائے ملک کے عوام کے تئیں اپنی ذمہ داری کو سمجھنا چاہیے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’بی جے پی لیڈروں کو جو کام ملا ہے اس کو کرنے کے بجائے دوسروں کی کامیابیوں کو جھٹلانے میں لگے ہیں۔ نوبل انعام پانے والے نے اپنا کام ایمانداری سے کیا، نوبل ایوارڈ حاصل کیا۔ معیشت تباہ ہوتی جا رہی ہے۔ آپ کا کام اس کو بہتر کرنا ہے نہ کی کامیڈی سرکس چلانا۔‘‘
بتا دیں کہ نوبل انعام جیتنے کے بعد ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی نے کہا تھا کہ ہندوستانی معیشت ڈگمگاتی حالت میں ہے اور اس وقت دستیاب اعداد و شمار یہ بھروسہ نہیں دلاتے ہیں کہ ملک کی معیشت جلد پٹری پر آ سکتی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |