English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا میں الیکشن کمیشن خاموش کیوں :کھرگے کا سوال

share with us

ممبئی:20اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ساکولی اسمبلی حلقے میں بی جے پی کی جانب سے اقتدار اورپیسے کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔ حکومت انتظامیہ کی پشت پناہی کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے بی جے پی امیدوار کے کارکنان کا پورے اسمبلی حلقے میں ننگا ناچ جاری ہے۔ اس لئے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا مہاراشٹر میں جنگل راج چل رہا ہے؟ یہ سخت سوال آج یہاں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری ومہاراشٹر کے نگراں ملکارجن کھڑگے نے کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے قریبی وساکولی اسمبلی حلقے کے بی جے پی امیدوارکے لوگ ووٹروں میں پیسے تقسیم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ ان کے پاس سے کروڑ روپئے برآمد ہوئے ہیں۔ ان کے پاس سے ووٹروں کو پیسے دینے کے لئے تیار کئے گئے لفافے پکڑے گئے۔

بی جے پی کے امیدوار پرکانگریس کے کارکنان کو بری طرح زدوکوب کرنے نیز جان سے مارنے کی کوشش کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہاں پر لاءاینڈآرڈر سنبھالنے کی ذمہ دار پولیس تماشائی کے کردار میں ہے۔ الیکشن کمیشن کے اہلکار وہاں نظر نہیں آرہے ہیں۔ بی جے پی کے امیدوارواس کے غنڈوں کو لوک شاہی کا جنازہ نکالنے کا کھلا موقع دیا گیا ہے۔

حکومت کی پشت پناہی اور وزیراعلیٰ کی حمایت کی وجہ سے یہ سب کچھ ہورہا ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے اس موقع پر یہ مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے میں فوراً کارروائی کرے ساکولی اسمبلی حلقے میں بی جے پی کی جانب سے اقتدار اورپیسے کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا