English   /   Kannada   /   Nawayathi

کملیش تیواری قتل معاملہ میں مولانا انوارالحق سے پوچھ گچھ،مولانا نے ۲۰۱۵ میں رکھا تھا کملیش پر انعام

share with us

لکھنو:19اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)کملیش تیواری قتل معاملہ میں یوپی پولیس کے ذریعہ بجنور میں مولانا انوارالحق سے پوچھ گچھ چل رہی ہے۔ وہیں، گجرات اے ٹی ایس نے معاملہ میں سورت سے چھ مشتبہ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ بتا دیں کہ جمعہ کو ہی قتل معاملہ میں بجنور کے دو مولانا کے خلاف لکھنئو میں نامزد مقدمہ درج کیا گیا۔ قتل اور مجرمانہ سازش کی دفعات میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

مولانا مفتی نعیم کاظمی اور امام مولانا انوار الحق پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ 2015 میں دونوں مولانا نے کملیش کے سر پر 1.5 کروڑ کا انعام رکھا تھا۔ کملیش تیواری کی اہلیہ کرن نے ایف آئی آر درج کرائی۔ ناکا ہنڈولا تھانہ میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔

ادھر پولیس نے گجرات کے سورت سے چھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لئے گئے چھ میں سے ایک کا رول قتل میں مشتبہ بتایا جا رہا ہے۔ ان سبھی کو گجرات اے ٹی ایس نے حراست میں لیا ہے اور یہ ٹیم یوپی پولیس اور ایس آئی ٹی سے مسلسل رابطہ میں ہے۔ جمعہ کو لکھنئو میں کملیش تیواری کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا