English   /   Kannada   /   Nawayathi

جسٹس بوبڈےبن سکتے ہیں نئے چیف جسٹس آف آنڈیا ،رنجن گوگوئی نے کی سفارش

share with us

نئی دہلی:19اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)چیف جسٹس رنجن گگوئی نے جمعہ کو مرکزی حکومت کو ایک خط لکھ کر سپریم کورٹ میں اپنے بعدچیف جسٹس کے طور پر جسٹس ایس اے بونڈے کے نام کی سفارش کی ہے۔جسٹس گگوئی نے وزارت قانون کو خط لکھ کر جسٹس بوبڈے کو اگلا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی ہے۔ جسٹس گگوئی نےتین اکتوبر 2018 کو ملک کے 46 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا ۔ وہ اس سال 17 نومبر کو سبکدوش ہوں گے۔

چیف جسٹس گگوئی نے روایت کے مطابق اپنے بعد اگلے چیف جسٹس کے نام کی سفارش کی ہے۔ اگر اس پر اتفاق ہوجاتا ہے  تو جسٹس بوبڈے 18 نومبر کو بطور چیف جسٹس حلف لے سکتے ہیں ۔ 47 ویں چیف جسٹس کی مدت کار 23 اپریل 2021 تک ہوگی۔ایس اے بوبڈے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ہیں اور وہ کئی اہم بنچ کا حصہ رہ چکے ہیں ۔ وہ مہاراشٹر نیشنل  لاء یونیورسٹی ممبئی اور مہاراشٹر  نیشنل لاء یونیورسٹی ناگپور کے چانسلر بھی ہیں ۔

بوبڈے نے ناگپور یونیورسٹی سے بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگری لی ہے ۔ اپر جج کے طو رپر 29 مارچ 2000 کو بامبے ہائی کورٹ کی بنچ کا حصہ بنے ۔انہوں نے 16 اکتوبر 2012 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا ۔ وہ 12 اپریل 2013 کو سپریم کورٹ کے جسٹس بنائے گئے  تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا