:اور ہر طرح کے
چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ...

غزہ ۔ مرکز اطلاعات فلسطین+-
فلسطینی قانون ساز کونسل نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیلوں میں ڈالے گئے تمام فلسطینیوں کی فوری رہائی کا حکم صادر کریں۔
یہ بات قانون ساز کونسل کے نائب صدر احمد بحر نے منگل کے روز ایک اجلاس کے دوران کہی۔ انہوں نے سعودی عرب میں فلسطینی زیرحراست افراد کے اہل خانہ کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد سےبھی ملاقات کی۔
سعودی عرب میں زیر حراست افراد کے اہل خانہ سے خطاب کرتے ہوئے بحر نے کہا کہ فلسطینیون نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہیں محض اسرائیل کو خوش کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے وضاحت کی کہ ان میں سے کچھ عشروں سے بغیر کسی قانونی خلاف ورزی کے مملکت میں مقیم ہیں۔
احمد بحر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر محمد صالح الحضری کو 80 سال سے زاید عمر کے ہونے اور کئی دائمی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود کئی ماہ سے سعودی عرب میں قید میں ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بیمار، عمر رسیدہ اور بے گناہ فلسطینی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کریں۔ انہوں نے مملکت میں موجود تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
ڈاکٹر محمد صالح الخضری کے بھائی عبدالماجد الخضری جنھیں کچھ ماہ قبل سعودی عرب میں حراست میں لیا گیا تھا نے بتایا کہ سعودی عرب میں زیر حراست افراد کے ساتھ سعودی جیلوں میں غیرانسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔ ان کے معاملے کو بین الاقوامی اداروں اور عالمی فورمز پراٹھایا جانا چاہیے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" نے ستمبر میں انکشاف کیا تھا پانچ ماہ قبل سعودی عرب میں حماس کے دیرینہ رہ نما ڈاکٹر صالح الحضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری کو حراست میں لے لیا تھا۔
میں مزید پڑھیں
https:/urdu.palinfo.com/16968
جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |