:اور ہر طرح کے
چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ...

مقبوضہ بیت المقدس :15اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کےقیام کی کوششوں کے تحت القدس آمد کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ گذشتہ روزاسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا۔ یہ فلسطینی سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی بیت المقدس آمد کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے سعودی فٹ بال ٹیم کے ممبران کی مسجد اقصیٰ میں داخلے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے والے دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام نے اندرون فلسطین سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ یہ تینوں فلسطینی سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
ادھر غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس اور شہریوں کےدرمیان تلخ کلامی کے واقعات رونما ہوئے۔ شہریوں کی طرف سےراملہ اتھارٹی کے اہلکاروں کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پرعباس ملیشیا نے فلسطینیوں کو سعودی ٹیم کی آمد کی مخالفت کرنے پربرا بھلا کہا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم نے فلسطینی اتھارٹی کی دعوت پر راملہ اوراس کے بعد القدس کا دورہ کیا۔ سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی آمد کے خلاف فلسطینی عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی کیےگئے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |