English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی صدارتی امیدوار کی کشمیریوں کی حمایت میں ٹویٹ ،حکومت ہند سے پابندیاں ہٹانے کامطالبہ

share with us

واشنگٹن:07اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدارتی امیدوار الزبتھ وارن اور امریکی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور نے کشمیر میں بندشوں کے مودی سرکار کے  اقدامات اور کرفیو ختم کر کے بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

موجودہ سینیٹر اور 2020 میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے امیدوار الزبتھ وارن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کشمیریوں کے حق میں بول پڑیں، اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان گہرے سیاسی تعلقات ہیں اور دونوں جمہوری اقدار کے حامل ممالک ہیں اس لیے میں کشمیریوں کے انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے، کرفیو سمیت دیگر پابندیوں کے خاتمے اور ان کے رائے کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتی ہوں۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور نے کشمیر میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کی اپیل 2020 کے سالانہ غیر ملکی تخصیصی ایکٹ میں شامل کرلی ہے اور کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن ختم کرنے، مواصلات اور انٹرنیٹ سروس بحال کرنے اور اسیر رہنماؤں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے دن سے مسلسل نافذ کرفیو کو 63 دن بیت گئے ہیں، لاکھوں کشمیری لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا