English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی حکومت سیلاب زدگان کے لیے مزید پانچ ہزار کروڑ روپئے جاری کرے :  آر وی دیش پانڈے 

share with us

ہبلی 06/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  ریاست کے سیلاب زدگان کی بازآباد کاری کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے 1200کروڑ کی امداد کے اعلان کے بعد سابق وزیر آر وی دیش پانڈے نے مزید پانچ ہزار کروڑ روپئے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق ریاست میں سیلاب کی وجہ سے تقریباً 38,000کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے بارہ ہزار کروڑ روپئے امداد جاری کرنے پر مرکز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کی تفصیلات بھی سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ بائیس ضلع کے ایک سو تین تعلقوں سیلاب کی زد میں آگئے۔ اسی افراد کی جانیں چلی گئیں اور ایک لاکھ کے قریب افراد کو ان کے گھروں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے منتقل کیا گیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا