:اور ہر طرح کے
بھٹکل : حنیف آباد کراس کے بعد اب جامعہ آباد روڈ پ ... مودی تیسری بار اقتدار میں آئے تو 6 ماہ میں پاک مقبو ... بھٹکل : ایگری کلچراراضی کا آدھار کارڈ سے لنک ، کی ... الیکشن کمیشن جی ! اب تو جاگ جاؤ ,16سالہ لڑکے کی ۸ مر ... ٹرن آؤٹ ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں تاخیر کیوں؟ : سپریم کو ... اب ایک اور قدیم مسجد پر ہندووں کا دعوی ، ۲۲ مئی کو ... گرمی سے راحت نہیں،ملک کی کئی ریاستوں میں ۲۱؍ مئی ت ... انڈیا اتحاد کی جیت کےساتھ نفرتوں کا ہوگا خاتمہ : ا ...

ریاض:26/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میزائلوں کی تحقیقات کے لیے ماہرین فراہم کرے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یقین ہے تیل تنصیبات پر داغے گئے میزائل ایرانی ساختہ تھے، اقوام متحدہ تحقیقات کے لیے ماہرین فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ ارامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیل تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کا منبع ایران تھا۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے حزب اللہ اور حوثی ملیشیا کو بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں، خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ایرانی اقدامات اور رویے کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
عادل الجبیر نے کہا کہ ہم ایران کو جاب دینے کے لیے سفارتی محاذ پر کام کررہے ہیں، حوثی ملیشیا نے مملکت پر سینکڑوں میزائل فائر کیے اور یمن کو امداد پہنچانے میں رکاوٹیں پیدا کیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران پابندیاں ختم کرانے اور دوبارہ ہتھیار بنانے کی بھی کوشش کررہا ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا جوہری معاہدہ کمزور ہے لہٰذا اس میں ترمیم ضروری ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے میزائل اور ڈرونز حملوں کے بعد مملکت میں تیل کی پیداوار نصف ہوکر رہ گئی ہے جو عالمی تیل منڈی کا چھ فیصد ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |