English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سے قریب شیرور ٹول گیٹ شروع کیے جانے کی تیاریاں زوروں پر 

share with us

بیندور 23/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  اہم شاہراہ66کے توسیعی مرحلہ کا کام جنوبی اور کنیرا اور اڈپی ضلع میں آخری مراحل میں ہے لیکن کام کی تکمیل سے قبل ہی شیرور ٹول گیٹ میں جلد ہی ٹول وصول کیے جانے کی تیاری ہورہی ہے۔ اب شیرور، بیندور، بھٹکل اور اس سے جڑے علاقے والوں کو ٹول کی ادائیگی کرنی پڑے گی۔ اس سے قبل بھٹکل سے منگلور پہنچنے تک ساستان، ہیجماڑی، سورتکل اور دیگر علاقوں میں ٹول وصولے جانے کے خلاف مقامی لوگوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے مانگ کی تھی کہ جب تک کام پورا نہ ہو اس وقت تک ٹول نہ وصول کیا جائے لیکن کئی مرتبہ احتجاج کرنے کے باوجود بھی ٹول وصول کیا جاتا رہا۔ ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ ہوئی عوامی میٹنگ میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ دس کلومیٹر کے اندر بسنے والوں سے ٹول وصول نہ کیا جائے۔ اس وقت ایم پی نے ہائی وے افسران کے سامنے یہ بات رکھی تھی کہ جب تک سرویس روڈ کا کام پورا نہ ہو ٹول وصول نہ کیا جائے۔ عوام کا اب مطالبہ ہے کہ ٹول وصولی سے پہلے ہی ٹول افسران اس بات کی وضاحت کریں کہ سرویس روڈ کا کام کب تک پورا ہوگا، اس لیے کہ اس سے قبل دیگر جگہوں پر دیکھا گیا ہے کہ ایک مرتبہ ٹول وصولی شروع کیے جانے کے بعد عوامی برہمی کے باوجود بھی ٹول وصول کیا جاتا ہے۔
ہائی وے ہوراٹا سمیتی عوامی مطالبات کو لے کر آئے گی سامنے 
ہائی وے ہوراٹا سمیتی مقامی لوگوں سے ٹول وصول کیے جانے کی صورت میں سخت احتجاج کا منصوبہ بنارہی ہے۔ایک طرف معیشت میں تیزی کے ساتھ گرواٹ دیکھی جارہی ہے، کسان اور مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے، دوسری طرف ٹول وصولی کیے جانے کا فیصلہ عوامی مخالف فیصلہ ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹول وصولے جانے پر وہ اس کی سخت مخالفت کریں گے۔ عوام کا ماننا ہے کہ پہلے سڑک کا کام مکمل کیا جائے گا اس کے بعد ٹول وصول کیا جائے۔
ہائی وے ہوراٹا سمیتی کے ذمہ دار ستیش کمار شیٹی کا کہنا ہے کہ کمپنی کو اس بارے میں غور کرنا چاہیے۔ ٹول گیٹ کے دس کلومیٹر کے حدود میں بسنے والوں کو ٹول سے مستثنیٰ قرار دیا جانا چاہیے۔ ایم ایل اے او رایم پی نے بھی ٹول وصول کیے جانے سے قبل سرویس روڈ کا کام مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں، اگر عوامی مطالبات حل نہیں کیے گئے تو وہ اس کے خلاف سخت آواز اٹھانے والے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا