:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

ہیوسٹن:22/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان اور امریکی کمپنیوں کے درمیان توانائی کے شعبہ میں اتوار کو ایک معاہدہ ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس معاہدہ پر دستخط کے دوران موجود تھے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے بتایا ’’ٹیلرين اور پیٹرونیٹ ایل این جی کے درمیان معاہدہ کی یادداشت پر دستخط کئے جانے کا گواہ بنا‘‘۔
ہندوستانی پٹرولیم کمپنی پیٹرونیٹ نے یہاں امریکہ کی قدرتی گیس (ایل این جی) کمپنی ٹیلرين سے 50 لاکھ ٹن ایل این جی سالانہ درآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو سات دن کے دورے پر امریکہ پهنچے۔ ان کے یہاں پہنچنے کے بعد وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ مودی نے توانائی کے شعبے کے ٹاپ چیف ایگزیکٹیو اہلکاروں کے ساتھ بامعنی ملاقات کی ہے۔
خیال رہے کہ پی ایم مودی ایک ہفتے کے امریکہ دورے پر ہیں ۔ ان کے ساتھ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر ، خارجہ سیکریٹری اجے گوکھلے اور امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ہرش وردھن بھی یہاں آئے ہیں ۔ مودی نے اپنے پہلے ٹویٹ میں کہا ’’یہاں ہیوسٹن میں ایک روشن دوپہر ہے۔ اس محترک اور پر جوش شہر میں پروگراموں کے ایک وسیع سلسلے کا انتظار کر رہا ہوں‘‘۔
وہ آج ’هاؤڈي مودی ‘میگا ریلی میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس پروگرام کو ٹرمپ کے بھی خطاب کرنے کی توقع ہے۔ وہ پیر کو اقوام متحدہ کی کلائی میٹ ایکشن سمٹ میں حصہ لیں گے اور 24 ستمبر کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نیویارک میں دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔ واضح رہے کہ مئی 2019 میں دوسری مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بننے کے بعد مودی کا یہ پہلا امریکہ دورہ ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |