:اور ہر طرح کے
وھاٹس ایپ پر رہیں ہوشیار! جعلی خبرپھیلانے والوں ک ... سیکس اسکینڈل معاملہ : ریونا کے بہانے پرینکا گاندھ ... اجمیر : امام مسجد کے قتل معاملہ میں اب تک پولس خالی ... بہار، تلنگانہ گرمی کی زد میں، کیرلہ میں گرمی سے دو ... سورت کے بعد اب اندورسے کانگریس امیدواربی جے پی می ... اترکنڑا میں وزیر اعظم مودی کی ریلی سے ایم پی آننت ... کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے ... نیتن یاھو قوم کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں، غزہ جنگ م ...

کابل:19/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے صوبے زابل میں ایک اسپتال اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق زابل کے مرکزی شہر قلات میں حساس ادارے این ڈی ایس کی عمارت کے قریب بم دھماکا ہوا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ دھماکا ایک اسپتال کے قریب ہوا۔ حملہ آور حساس ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن وہاں پہنچنے میں ناکام رہا جس کے بعد اس نے ایک اسپتال کے قریب دھماکا کردیا۔ ہلاک اور زخمیوں میں خواتین، بچے، طبی عملہ، مریض اور ان کے تیماردار شامل ہیں۔
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے انٹیلی جنس ایجنسی کو نشانہ بنایا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |