:اور ہر طرح کے
لائف گارڈ نے کوششوں کے بعد بارہ سالہ لڑکے ڈوبنے سے ... بھٹکل میں انتخابی جلسہ سے ویرپا موئیلی کا خطاب ، ... اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنا م ... اماراتی محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی ... منگلورو ہوائی اڈے کے ویٹنگ ہال میں اب سکون کے ساتھ ... اسرائیلی حکومت عالمی فوج داری کی طرف سے متوقع پاب ... انتخابات سے عین قبل ہی گرفتاری کیوں؟ سپریم کورٹ ن ... نتیش کمارکی مسلمانوں کو دھمکی : اگر ہمیں ووٹ نہ دی ...

واشنگٹن:16ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پر حملے کے بعد تیل کی قیمتوں پر پڑنے والے اثرات کے باعث امریکی ایندھن کے ذخائر سے تیل جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، تیل کی مقدار کا تعین مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا، لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، مارکیٹ میں تیل کی وافر مقدار موجود ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کی تیل کی سپلائی پر حملہ کیا گیا ہے، ہم جانتے ہیں کہ ان حملوں میں کون ملوث ہے، جس کی تصدیق کرنے کے بعد ہم نے اس پر حملے کے لیے نشانہ بھی باندھ لیا ہے اور کارروائی کے لیے مکمل تیار ہیں، لیکن ہم سعودی عرب کے منتظر ہیں کہ وہ کسے اپنی تیل سپلائی پر حملے کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے، اور یہ کہ کن اصول و شرائط پر ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔
ہفتے کے روز سعودی عرب میں تیل کی دو بڑی اور اہم تنصیبات پر ڈرون حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں ان مقامات پر آگ لگ گئی اور کافی مالی نقصان ہوا۔ امریکا نے الزام لگایا ہے کہ ان حملوں میں ایران کا ہاتھ ہے تاہم ایرانی حکومت نے یہ الزام مسترد کردیا ہے۔ سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |