:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

دبئی:12ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس اعلان کی سختی سے مذمت کی ہے کہ جس میں ان کا کہنا ہے کہ سترہ ستمبر کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے بعد وہ وادی اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اماراتی وزیر برائے امور خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہا کہ یہ اعلان ایک خطرناک پیش رفت ہے جو تمام بین الاقوامی معاہدوں اور قراردادوں کی کھلی توہین پرمبنی ہے۔ کی ہے۔ اس طرح کے اعلانات انتخابات کا خوفناک حد تک ناجائز استعمال اور انتخابات سے ناجائز فایدہ اٹھانے کی بدترین شکل ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری عشروں سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ ایسے میں وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی مساعی کو تباہ کرنے کی منظم کوشش تصو کی جائے گی۔اماراتی وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز اعلان پرسعودی عرب کی طرف سے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلائے جانے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے انتخابی اعلان کا مقابلہ کرنا مسلمان ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہمیں اسرائیلی لیڈرشپ کو ایسے اقدامات سے روکنا ہوگا جو تنازع فلسطین کے حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرسکتا ہے۔اتوار کے روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جدہ میں وزرائے خارجہ کی سطح کا اجلاس طلب کیا ہے جو نیتن یاہو کے متنازع اعلان کے مضمرات پرغور کرے گا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |