:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

ممبئی:10ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کوئی بھی شخص سڑکوں پر قواعد کی خلاف ورزی کرکے لوگوں کی زندگیوں سے نہیں کھیل سکے گا اور جو قواعد توڑے گا اسے ہر حال میں سزا دی جائے گی۔ نتن گڈکری نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ نیا موٹر وہیکل ایکٹ کسی کو بھی سڑک کی حفاظت کےضابطہ میں کوتاہی برتنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ وزراء، قائدین، اداکار، عہدیدار یا ٹریفک قوانین کو توڑنے والا کوئی بھی شخص سزا سے بچ نہیں پائے گا۔
مرکزی وزیر نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سڑک پر حفاظت ان کی ترجیح ہے اور سڑک پر لوگوں کی جان نہ جائے اس کے لئے نہ صرف سختی سے قوانین پر عمل کیا جائے گا بلکہ روڈ انجینئرنگ اصلاح بھی کی جارہی ہے۔ سڑک کے تحفظ کو بہتر بنانا ان کی حکومت کی ترجیح ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں 30 فیصد لائسنس جعلی ہیں۔ ایک شخص کے پاس چار ریاستوں میں بنائے گئے لائسنس ہیں۔ لوگوں کو گاڑی پکڑنا نہیں آتا اور ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیتےہیں ۔ گاڑی چلانا آتا نہیں اور سڑکوں پر گاڑی لے کر آجاتےہیں ، جس سے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
نتن گڈکری نے کہا کہ اب کسی ڈرائیور کو لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈرائیونگ لائسنس کے نئے نظام میں پورا عمل شفاف ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کوئی شخص کتنا بڑا ہے ۔ ہر کسی کا لائسنس شفاف انداز میں بنایا جائے گا۔ کسی بھی شخص کا نیا ڈرائیونگ لائسنس تب ہی قابل ہو گا جب وہ گاڑی چلانے میں پوری طرح ہنر مند ہو۔
گڈکری نے اس کے علاوہ یہ بھی کہا کہ موٹر گاڑی کے نئے قانون سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لوگ قانون سے ڈرتے ہیں اور ان کا احترام جاگ گیا ہے۔ قانون توڑنے والے سزا یافتہ ہونے سے پریشان ہیں لیکن اس سے سڑکوں پر لوگوں کی زندگی بچے گی اور سڑک حادثات میں کمی آئے گی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |