:اور ہر طرح کے
بھٹکل کے طالبِ علم احمد عویمرآرمار کی شاندار کام ... یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب ، 2 یوکرینی ... اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام کی تبدیلی پر ب ... ایسٹرا زینیکا نے دنیا بھر سے کووی شیلڈ واپس لینے ک ... فلسطین حامی پوسٹ لائک کرنے پر مسلم پرنسپل برخواست ... ہریانہ کی سیاست میں ہلچل : جے جے پی نے بھی کانگریس ... دھنی پور مسجد کے نام پر ٹھگی کا انکشاف ... مدارس کا نظامِ تعلیم وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہو ...

کابل:09ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو دعوت دی ہے کہ پُرتشدد کارروائیاں روک کر حکومت کے ساتھ بغیر کسی ثالث کے براہ راست مذاکرات کریں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان امن مذاکرات کو منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد طالبان کو براہ راست حکومت سے مذاکرات کرنے کی دعوت دی ہے۔
افغان صدر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ طالبان کو ملک میں خود کش حملوں اور پُرتشدد کارروائیوں کو روک کر مذاکرات کی میز پر آنا چاہییے، افغان حکومت طالبان کو کسی ثالث کے بغیر براہ راست امن مذاکرات کی پیشکش کرتی ہے۔
صدر اشرف غنی کی جانب سے جنگ بندی اور مذاکرات کی دعوت پر طالبان نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ بدلتی صورت حال پر مشاورت جاری ہے اور تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے کابل حملے میں امریکی فوج کے اہلکار کی ہلاکت پر برہم ہوتے ہوئے گزشتہ روز اچانک قطر میں ہونے والے امن مذاکرات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |